نئی دہلی23-فروری(ایجنسیز)صدرکانگریس سونیاگاندھی سے آج قومی دارالحکومت
نئی دہلی میں ٹی آرایس سربراہ چندر شیکھرراؤ نے اپنی اہلیہ اپنی دختر کویتا
کے علاوہ فرزند کے ٹی راماراؤ‘ اوربھانجے ہریش راو(ارکان اسمبلی)کے ہمراہ
ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ٹی آرایس کے کانگریس میں انضمام
کے مسئلہ پر بات چیت ہوئی ۔ بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کے سی آرنے
کہاکہ انہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر ارکان خاندان کے ساتھ
سونیاگاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس
ملاقات میں سیاسی مسئلہ پر کوئی بات چیت نہیں
ہوئی البتہ سونیاگاندھی نے ان
سے خواہش کی کہ وہ سیاسی ا مورپر جنرل سکریٹری اے آئی سی سی وانچارج
آندھراپردیش کانگریس امور ڈگ وجئے سنگھ سے بات چیت کریں۔ کے سی آر نے کہاکہ
وہ مزید دودن دہلی میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور
وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کی تشکیل پر ان سے
اظہارتشکر کریں گے۔ چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعدبعض
امور کے سلسلہ میں انہوں نے سونیاگاندھی کی توجہ مبذول کروائی اور انہیں
ایک رپورٹ حوالہ کی۔ سونیاگاندھی نے اس رپورٹ کو وزیراعظم منموہن سنگھ کے
حوالہ کرنے سے اتفاق کرلیا۔